تاریخ شائع کریں2014 30 June گھنٹہ 10:44
خبر کا کوڈ : 162408
بحرین میں سرکاری سطح پر شعیہ مخالف لٹریچر کی اشاعت

بحرین میں سرکاری سطح پر شعیہ مخالف لٹریچر کی اشاعت

بحرین کی وزارت دفاع سے وابستہ دینی ادارے نے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کے مقصد سے ایسی کتابیں شائع کی ہیں جن میں شیعہ مسلمانوں کی توہین پر
بحرین کی وزارت دفاع سے وابستہ دینی ادارے نے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کے مقصد سے ایسی کتابیں شائع کی ہیں جن میں شیعہ مسلمانوں کی توہین پر مبنی باتیں درج ہیں
بحرین میں سرکاری سطح پر شعیہ مخالف لٹریچر کی اشاعت
بحرین کی وزارت دفاع سے وابستہ دینی ادارے نے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کے مقصد سے ایسی کتابیں شائع کی ہیں جن میں شیعہ مسلمانوں کی توہین پر مبنی باتیں درج ہیں۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعید القحطانی نے " کتاب و سنّت کی روشنی میں سنّت کا نور اور بدعت کی تاریکیاں " کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں اس نے اپنے زعم باطل کے مطابق اہل تشیع کا شمار گمراہ فرقوں میں کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ کتاب آل خلیفہ کی وزارت دفاع کی جانب سے بحرین کے فوجیوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ بحرین کے دینی ہدایت کے اس ادارے نے خود اخراجات اٹھاتے ہوئے اسی مصنف کی ایک اور کتاب " کتاب و سنّت میں توحید کا نور اور شرک کے اندھیرے " کے نام سے شائع کی ہے اور اسے اپنے ادارے کے ملازمین میں تقسیم کیا ہے۔ بحرین میں انسانی حقوق کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی فوج نے اہل تشیع کی اڑتیس مساجد کے انہدام اور بعض مساجد کے اندر توہین آمیز جملے لکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے جنہیں آل خلیفہ نے تمام حقوق سے محروم کردیا ہے۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت سعودی عرب اور امریکہ کی پٹھو حکومت ہے جو اھل تشیع کی اکثریت کو ختم کرنے کے لئے مختلف ممالک کے شہریون کو لاکر بحرین کی شہریت دے رہی ہے اور جو لوگ اس کےخلاف تحریک چلارہے ہیں ان کی شہریت سلب کررہی ہے۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کےخلاف ہرطرح کا تعصب برتا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawun6a49niy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ