تاریخ شائع کریں2017 2 March گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 261642

کابل :یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکہ

خودکش دھماکوں میں 16افراد ہلاک
پہلا دھماکا پولیس ہیڈ کوارٹر اور ملٹری اسکول کے قریب ہوا، افغان حکام
کابل :یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکہ
افغان دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکوں میں 16افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے،کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

افغان حکام کے مطابق پہلا دھماکا پولیس ہیڈ کوارٹر اور ملٹری اسکول کے قریب ہوا، جس میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار عمارت سے ٹکرا دی۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا، اس کے کچھ دیر بعد ہی خود کش بمبار نے مشرقی علاقے میں افغان انٹیلی جنس کے دفتر میں گھسنے کی کوشش میں دھماکا کیا۔ طالبان نے دونوں حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcay6nuu49nii1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ