تاریخ شائع کریں2017 26 March گھنٹہ 13:33
خبر کا کوڈ : 263749

متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب طالبان سرغنہ گرفتار

ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے طالبان ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں
کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (سوات) کے مبینہ کمانڈر کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے، ملزم پر مردم شماری کو ناکام بنانے کیلئے تخریک کاری کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے۔
متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب طالبان سرغنہ گرفتار
کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (سوات) کے مبینہ کمانڈر کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے، ملزم پر مردم شماری کو ناکام بنانے کیلئے تخریک کاری کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے۔

سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق انھوں نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز، صوبائی وزیر پر حملے اور ایک تعلیمی ادارے کو ٹارگٹ کرنے میں ملوث مبینہ ملزم عبدالاحد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی نوید احمد نثار خواجہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، جس نے 2008 میں ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے ایک سرکاری کالج کی عمارت کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران عبدالاحد نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس نے دیگر 100 طالبان جنگجوں کے ساتھ مل کر ضلع بونیر میں قائم ایف سی کے ایک کیمپ پر حملہ کیا تھا۔

ایس ایس پی خواجہ نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 2011 میں خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم سردار حسین پر حملہ کیا تھا، اس حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم محفوظ رہے تھے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد نے ضلع بونیر میں ہی ایف سی کے ایک 'مخبر' کا گلا کاٹنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

سی ٹی ڈی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نے تحقیقات کے دوران پولیس کو بتایا کہ سوات آپریشن کے آغاز کے بعد وہ اور متعدد طالبان جنگجو افغانستان منتقل ہوگئے تھے اور بعد ازاں کراچی آگئے۔

ایس ایس پی خواجہ کا کہنا تھا کہ عبدالاحد نے بتایا کہ ٹی ٹی پی سوات سمیت دیگر دہشت گرد تنظمیوں سے تعلق رکھنے والے جنگجو، جن میں جماعت الحرار اور لشکر جھنگوی شامل ہیں، ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم خیبرپختونخوا کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور وہاں کی مقامی عدالت سے اسے اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcayenuo49ni01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ