تاریخ شائع کریں2016 18 June گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 235245

سعودیہ حج کو سیاسی ھتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے:

سيد طاہر حسين مشہدی
سعودیہ حج کو سیاسی ھتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے:
ان خيالات كا اظہار سنئير پاكستانی سياستدان سينيٹر 'سيد طاہر حسين مشہدی' نے خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كيا.اس موقع پر انہوں نے كہا كہ سياسی تنازعات كی آڑ ميں مسلمانوں كو مذہبی فرائض بالخصوص حج سے روكنے كے ہر اقدام ناقابل قبول ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ سعودی عرب كے دوسرے ممالک كے ساتھ روابط حج سے كوئی تعلق نہيں اور اس اسلامی فريضہ كو نبھانا ہر مسلمان كا حق ہے.دنيائے اسلام ميں موجودہ بحران بالخصوص مذہبی اور فرقہ پرستی اور انتہا پسندی كا ذكر كرتے ہوئے طاہر مشہدی نے كہا كہ سعودی عرب ايسے مراكز اور مدارس كی پشت پناہی كرتا ہے جن ميں انتہا پسندی اور فرقہ واريت كو ہوا ديتے ہيں.

ايران،پاكستان كے برادرانہ تعلقات پر تبصرہ كرتے ہوئے پاكستانی سينيٹ كی دفاعی اور خارجہ پاليسی كميٹی كے ركن نے كہا كہ صدر حسن روحانی كا حاليہ دورہ پاكستان انتہائی كامياب رہا اور دونوں ممالک اس دورے كے مثبت نتائج سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے كيلئے استفادہ كريں.

انہوں نے اس بات زور ديا كہ خطے ميں موجود بدامنی اور عدم استحكام كی بڑھتی ہوئی صورتحال كے باوجود اسلامی جمہوريہ ايران ميں پائيدار امن و سلامتی برقرار ہے اور يہ وہاں ميں گوڈ گورننس اور حكومت كی عوام دوست كاركردگیی كی بدولت ہے.

ايران اور سعوديہ كے درميان موجودہ كشيدگی كے حوالے سے انہوں نے كہا كہ پاكستانی حكومت نے اس كشيدگی كو ختم كرنے كے مقصد سے مصالحتی عمل كا آغاز كيا جس سے پاكستانی سينيٹ كے ممبران خوش ہوئے تھے مگر ان كوششوں كا كوئی نتيجہ اب تک نہيں نكلا ہے تاہم حكومت پاكستان كو چاہئے كے اپنی كوششوں كا سلسلہ جاری ركھے تا كہ ايران اور سعودی عرب كے درميان موجودہ تنازعہ سے عالم اسلام كو كوئی نقصان نہ ہو.
https://taghribnews.com/vdcaymnum49neu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ