تاریخ شائع کریں2017 3 October گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 286763

ایران کے وزیر خارجہ دوحہ پہنچ گئے

ایران کے وزیرخارجہ کی قطر کے امیر سے ملاقات
محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز قطر کے سرکاری دورے کے موقع پر قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی.
ایران کے وزیر خارجہ دوحہ پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلطنت عمان کے دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے قطر کے امیر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز قطر کے سرکاری دورے کے موقع پر قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کی.

محمد جواد ظریف اور قطر کے امیر نے اس ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ مہینوں سے قطر اور سعودی عرب کی سربراہی میں چار عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ظریف کا یہ دورہ کسی بھی اعلی ایرانی رہنما کا پہلا دورہ قطر ہے.
https://taghribnews.com/vdcb00b5frhbwzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ