تاریخ شائع کریں2016 29 December گھنٹہ 15:24
خبر کا کوڈ : 255361

اسرائیل کو بیس جنوری تک صبر کرنے کا پیغام:ٹرمپ

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد منظور، امریکہ نے ویٹو نہیں کیا
فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور
اسرائیل کو بیس جنوری تک صبر کرنے کا پیغام:ٹرمپ
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی اسلام مخالف اپنی پالیسیوں کی گواہی دینا شروع کر دی ہے اور اب امریکہ اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی پر ٹرمپ نے اسرائیل کو بیس جنوری تک صبر کرنے کا پیغام دیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگئے امریکہ کے نو منتخب بدزبان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں اسرائیل میرے آنے تک ڈٹے رہو، بیس جنوری کا دن تیزی سے قریب آرہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو بےعزت اور بےقدر کرنے کے طریقہ کار کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

اسرائیل امریکا کا بہترین دوست رہا ہے لیکن اب نہیں ہے کیونکہ پہلے ایک خوفناک معاہدہ ایران کے ساتھ کیا گیا، اور اب اقوام متحدہ اسکی وجہ بنا ہے، اسرائیل ڈٹے رہو، بیس جنوری تیزی سےقریب آرہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb0sb58rhbsfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ