تاریخ شائع کریں2017 9 August گھنٹہ 15:46
خبر کا کوڈ : 278825

ہندوستان میں تاریخ سے مغل بادشاہوں کے نام حذف کرنیکی مہم

ہندوستان:تبدیل شدہ نصاب میں مغل حکمرانوں کے ذریعے بنائی گئی یادگاروں کا کوئی تذکرہ نہیں
ہندوستان: شائع ہونیوالے تبدیل شدہ نصاب میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے
ہندوستان میں تاریخ سے مغل بادشاہوں کے نام حذف کرنیکی مہم
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تعلیمی بورڈ نے تاریخ کی کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب کرنا شروع کردیا۔

رواں تعلیمی سیشن سے بورڈ نے ساتویں اور نویں کلاس کے لیے تاریخ کا تبدیل شدہ نصاب شائع کیا ہے جس میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے۔

ساتویں کلاس کی کتابوں میں نصاب کے ان مضامین کو ہٹا دیا گیا ہے جس میں مغلوں اور مغلیہ دور سے پہلے مسلم حکمرانوں جیسے رضیہ سلطانہ اور محمد بن تغلق کے بارے میں درج ہے۔

واضح رہے کہ تبدیل شدہ نصاب میں مغل حکمرانوں کے ذریعے بنائی گئی یادگاروں اور تعمیرات جیسے تاج محل، قطب مینار اور لال قلعہ وغیرہ کا کوئی تذکرہ نہیں۔   
https://taghribnews.com/vdcb5wb5srhbzwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ