تاریخ شائع کریں2017 23 April گھنٹہ 07:55
خبر کا کوڈ : 266116

پاکستان میں سعودی عرب فرقہ وارانہ فساد کے لئے فنڈنگ کرتا ہے

پاکستان میں سعودی عرب فرقہ وارانہ فساد کے لئے فنڈنگ کرتا ہے
سینیئر صحافی اور اینکر پرسن سیدہ عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب جیسا ملک فرقہ وارانہ فساد کرنے کے لئے فنڈنگ کرتا ہے، پاکستان آج ان ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہوگیا ہے کہ جن کے داعش کیساتھ تعلقات ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی فوج کا دستہ یمن کی سرحدوں پر پہنچ گیا ہے اور پاکستانی قوم کو بتائے بغیر یمن جنگ میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ اتحاد میں شامل ہوگیا ہے، جن ممالک کے داعش سے تعلقات ہیں اور داعش کے جنگجو ان ممالک سے اس تنظیم میں شامل ہوئے اور جو ممالک ایران، شام، یمن اور عراق داعش سے لڑ رہے ہیں، ان ممالک کو اس اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا۔

عاصمہ شیرازی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی اس ملک میں بہت عزت تھی، لیکن اب ان کو اس نوکری کی وجہ سے وہ مقام کھونا پڑے گا۔ پاکستان میں سعودی عرب جیسا ملک فرقہ وارانہ فساد کرنے کے لئے فنڈنگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں شیعہ سنی مل کر رہتے ہیں، لیکن اب کیا ہوگا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
https://taghribnews.com/vdcb80b50rhb08p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ