تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 18:42
خبر کا کوڈ : 276719

مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز پر اسرائیلی فوج کی پابندی

ترکی میں نصرت الاقصیٰ جلوس میں ہزاروں شہریوں کی شرکت
ترکی:نصرت الاقصیٰ ریلیوں میں شرکت کرنے والے شہریوں میں خواتین، بچے اور ہرشعبے ہائے زندگی کے افراد شامل تھے۔
مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز پر اسرائیلی فوج کی پابندی
انقرہ: مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی عاید کردہ پابندیوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ترکی کے مختلف شہروں میں بھی نصرت الاقصیٰ ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ نصرت الاقصیٰ ریلیوں میں شرکت کرنے والے شہریوں میں خواتین، بچے اور ہرشعبے ہائے زندگی کے افراد شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دفاع الاقصیٰ کا مرکزی جلوس انقرہ سےنکالا گیا جس میں حکومتی مندوبین، سیاسی جماعتوں، مذہبی تنظیموں، سول سوسائٹی، ذرائع ابلاغ کے کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موموجود تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مسجد اقصیٰ کی حمایت اور اسرائیلی پابندیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

نصرت الاقصیٰ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطاب میں کہا کہ فلسطینی نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال اور مسجد اقصیٰ کو نماز کے لیے بند کرنا ننگی جارحیت ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اپنی اخلاقی اور مذہبی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے موثر کوششیں کریں۔

مظاہروں کا اہتمام ترکی کی مختلف انجمنوں، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مظلوم فلسطینی قوم، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

قبل ازیں ترک صدر طیب اردگان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسجد اقصیٰ پونے دو ارب مسلمانوں کی عزت وقار اور ناموس کا مسئلہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb80b59rhbzzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ