تاریخ شائع کریں2017 27 May گھنٹہ 09:33
خبر کا کوڈ : 269311

فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی صورت حال نہایت ابتر

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت اب نہایت تشویشناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے
عالمی ریڈکراس کمیٹی نے ایک رپورٹ میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی صورت حال نہایت ابتر
عالمی ریڈکراس کمیٹی نے ایک رپورٹ میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کی صورت حال کو نہایت ابتر قرار دیا ہے۔

المیادین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عالمی ریڈکراس کے طبی مرکز کے سربراہ گیبریل سلازر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صحت اب نہایت تشویشناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی راہ حل تلاش کریں۔

دریں اثنا مقبوضہ فلسطین میں عسقلان کے جیلر نے کہا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی جسمانی صورت حال کی بنا پر صرف جمعرات کے روز پندرہ فلسطینی قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند تقریبا سترہ سو فلسطینی قیدیوں نے سترہ اپریل سے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور اس بھوک ہڑتال کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں کی بگڑتی ہوئی جسمانی ابتر صورت حال اب عالمی سطح پر باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcb89b58rhb0fp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ