تاریخ شائع کریں2016 27 January گھنٹہ 17:12
خبر کا کوڈ : 219811

ایران خطے کا واحد مستحکم ملک ہے _ آرتی بالی

ایران خطے کا واحد مستحکم ملک ہے _ آرتی بالی

ہندوستان کی ایک ممتاز سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق ایران پر سے بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کےبعد یہ ملک خطے میں ایک مزید بااثر قوت کے طور پر ابھرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ارنا کے ساتھ خصوصی انٹریو میں سہارا میڈیا گروپ کے ڈیپلومیٹک ڈیسک کی ایڈیٹر ’’ آرتی بالی ‘‘نے کہا کہ طویل عرصے کی سخت پابندیوں کے دوران ایران نے اپنے معاملات کو بخوبی سنبھالا اور پابندیوں کے خاتمے کےبعد یہ ملک اب خطے میں مزید بااثر طاقت کے طوپر ابھرے گا۔

ایران کو مشرق وسطیٰ کا سب سے مستحکم ملک قرار دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کو اب یہ احساس ہے کہ ایران کے فعال کردار کے بغیر علاقائی سیکورٹی واستحکام کی بحالی ناممکن ہے ۔

آرتی بالی نے کہا کہ میرے خیال میں ایران پر سے پابندیوں کو ہٹانا مغربی ممالک کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ خطے میں ایران کی مدد سے امن بحال کرنا چاہتے ہیں ۔ آرتی بالی  نےکہاکہ مشرق وسطیٰ کے اکثر ممالک بالخصوص سعودی عرب ،یمن ،شام ،عراق اورترکی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ ایران خطے کا واحد مستحکم ملک ہے کہ جس کی مدد سے مشرق وسطیٰ امن وسیکورٹی کو بحال کیاجاسکتا ہے ۔

ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کو ایران کیلئے خوش آیند قرار دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے نئی دہلی ایران کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کرنے سے قاصر تھی تاہم پابندیوں کے خاتمےکے بعد دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وسیاسی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ۔

افغانستان میں ایران کے تعاون کو ہندوستان کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے آرتی بالی نے کہا کہ اس ملک میں اپنے مفادات کو محفوظ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران ہندوستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماد اور اہم اتحادی ہے ۔
 
https://taghribnews.com/vdcb89b58rhb8wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ