تاریخ شائع کریں2017 24 May گھنٹہ 07:27
خبر کا کوڈ : 269014

وہابیت اس وقت عالم اسلام کے تمام مسائل کی واحد وجہ ہے: قرضاوی

سعودیہ اپنے سربراہان کے انتخاب کے لیے کافروں کے طریقے پر عمل کرتا ہے
اسلامی ممالک کا اس اجلاس میں شرکت کرنا جس کی سربراہی امریکہ اور سعودیہ کر رہے تھے، شریعت کی مخالفت ہے
وہابیت اس وقت عالم اسلام کے تمام مسائل کی واحد وجہ ہے: قرضاوی
انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے سربراہ قرضاوی نے کہاکہ، سعودیہ کا امریکی صدر کی موجودگی میں عرب اسلامی اجلاس کروانا، اسلام اور اس کی ثقافت اور بہتری کی توہین ہے۔

یوسف قرضاوی نے دنیا کے مختلف ممالک کے علماء سے دوحہ میں ملاقات کی اور کہا کہ، سعودیہ کا امریکی صدر کی موجودگی میں عرب اسلامی اجلاس کروانا، اسلام اور اس کی ثقافت اور بہتری کی توہین ہے۔

یوسف قرضاوی نے مزید کہا کہ: یہ عیسائی یہودی منصوبہ ہے تاکہ اسرائیل کے منافع کو پورا کیا جائے، اور اسلام کے چہرے کو برا دیکھایا جائے۔

القرضاوی نے کہا: سعودیہ اپنے سربراہان کے انتخاب کے لیے کافروں کے طریقے پر عمل کرتا ہے۔ جب کہ وہابیت، اسلام کا نمائندہ نہیں ہے، اور ان کے سربراہان کے اقدامات اسلام سے خیانت ہے۔

شیخ قرضاوی نے مزید کہا: وہابیت اس وقت عالم اسلام کے تمام مسائل کی واحد وجہ ہے کیونکہ سعودی حکام اپنے مفاد کے لیے کام کرتے ہیں، تو کیسے یہ ملک دوسرے ممالک کو دہشتگردی سے مقابلے کے لیے کہ جس کا وہ خود بانی ہے، دعوت دے سکتا ہے۔

یوسف القرضاوى نے آخر میں کہا کہ، اسلامی ممالک کا اس اجلاس میں شرکت کرنا جس کی سربراہی امریکہ اور سعودیہ کر رہے تھے، شریعت کی مخالفت ہے، اور اس سے اسلامی ممالک کا اچھا کردار کم کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb89b5arhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ