تاریخ شائع کریں2016 23 December گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 254713

حلب پر شامی افواج کا مکمل کنٹرول

حلب شہر کے مشرقی علاقوں سے اب تک 34 ہزار شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے
شامی فوج نے باغیوں سے 6 سالہ جھڑپ کے بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق حلب کے مشرقی حصے میں محصور تمام شہریوں کو بسوں کے ذریعے شہر کے مغرب میں واقع دیہاتی علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ چار ہزار سے زائد باغیوں نے رات کے اندھیرے میں شہر چھوڑ دیا ہے۔ عام شہریوں نے فوج کے حلب میں کنٹرول پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ باغیوں کے حامیوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

عالمی ریڈ کراس کے مطابق حلب شہر کے مشرقی علاقوں سے اب تک 34 ہزار شہریوں کا انخلاء کیا گیا ہے، اس دوران ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں باغی ابھی بھی شہر میں موجود ہیں۔

شامی فوج نے حلب سے شہریوں کے مکمل انخلا کے بعد پورے شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا جب کہ فوج کی جانب سے شہر پر قبضے کے اعلان کے بعد صدر بشارالاسد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حلب پر کنٹرول حاصل کرنا صرف شامی حکومت کی ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادیوں کی بھی کامیابی ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ حلب میں شامی فوج کی کامیابی شامی قوم کے ان دشمنوں کے شکست و ناکامی ہے جو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے دہشت گردی سے استفادہ کر رہے ہیں-

بشار اسد نے حلب میں کامیابی کو، پورے شام میں دہشت گردی کی سرکوبی اور موجودہ جنگ کے خاتمے کے لئے مناسب حالات پیدا کرنے کی غرض سے ایک بنیادی قدم قرار دیا- عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے ترجمان کے مطابق حکومت اور باغیوں کے درمیان انخلا کے معاہدے کے بعد 4 ہزار باغی اپنی ذاتی گاڑیوں میں مشرقی حلب سے روانہ ہوگئے جب کہ انخلا کے منصوبے کے تحت 34 ہزار افراد پہلے ہی شہر چھوڑ چکے تھے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق وہ شہر سے انخلا کا جائزہ لینے کے لئے اپنے مبصرین بھیجیں گے۔ 
https://taghribnews.com/vdcb8ab5frhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ