تاریخ شائع کریں2017 29 May گھنٹہ 12:10
خبر کا کوڈ : 269591

مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کردیئے

ٹرمپ کا یہ بیان مشرق وسطی اور یورپ کے دورے کے اختتام پر سامنے آیا
سعودی عرب سے ہونے والی اسلحہ کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے کہ میں نے مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ میں روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔
مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کردیئے
سعودی عرب سے ہونے والی اسلحہ کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے کہ میں نے مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ میں روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرق وسطی سے سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ منتقل کئے ہیں۔

دھیان رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ان کے مشرق وسطی اور یورپ کے 9 روزہ دورے کے اختتام پر سامنے آیا ہے جس دوران ان کی گفتگو کا اصل محور اقتصاد، دہشت گردی سے مقابلہ اور نیٹو تھے۔

امریکہ کے الحرہ چینل نے گذشتہ روز رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر اکاوںٹ پر لکھا ہے کہ ان کے مشرق وسطی کے سفر سے امریکہ میں سینکڑوں ارب ڈالر منتقل ہوئے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے سعودی دورے پر واشنگٹن اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے 380 ارب ڈالر مالیت سے زیادہ ہیں۔

یہ معاہدے اقتصاد، جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کی خرید و فروخت کے سلسلے میں انجام پائے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb99b58rhb0sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ