تاریخ شائع کریں2017 20 August گھنٹہ 15:04
خبر کا کوڈ : 280291

پاکستان ٹرمپ حکومت کا کوئی "ڈو مور" کا مطالبہ قبول نہیں کرے گا

حالیہ پیشرفت، افغان مفاہمتی عمل کیلیے4 ملکی رابطہ کار گروپ فعال کرنے پر اتفاق
پاکستان ٹرمپ حکومت کا کوئی ڈو مور مطالبہ قبول نہیں کرے گا، ذرائع
پاکستان ٹرمپ حکومت کا کوئی "ڈو مور" کا مطالبہ قبول نہیں کرے گا
پاکستان نے امریکا اور افغانستان سے اپنے تعلقات کے حوالے سے موجودہ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان کی ’نو ڈو مور‘ اور برابری کی سطح پر تعلقات کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاق کے اعلیٰ حلقوں کی جانب سے امریکی حکومت کے پاکستان اور افغانستان سے تعلقات کے حوالے سے حالیہ بیانات اور رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے ممکنہ طور پر پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے کوئی پابندی لگانے سمیت ڈومور کا مطالبہ کیا تو وفاق ان تمام امور کا جائزہ لے گا۔

پاکستان ٹرمپ حکومت کا کوئی ڈومور کا مطالبہ قبول نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرخارجہ اور سیکریٹری خارجہ سمیت اعلیٰ حکام جلد امریکا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کے ساتھ حالیہ رابطوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔ افغان حکومت نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مل کر اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ پاکستان اور افغان حکومتوں کے درمیان افغان مفاہمتی عمل کیلیے 4 ملکی رابطہ کار گروپ فعال کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9gb58rhbw5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ