تاریخ شائع کریں2017 18 January گھنٹہ 08:02
خبر کا کوڈ : 257341

ایرانی انجینئرز کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا

آصف چھوٹو نے 1998ء کراچی میں دو ایرانی انجئنروں مرتضٰی اور فورمین انجینئر علی محمد کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کیا تھا
اسلام آباد میں شیخوپورہ بائی پاس کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ایرانی انجینئرز کے قاتل سمیت متعدد دہشتگرد مارے گئے۔
ایرانی انجینئرز کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا
اسلام آباد میں شیخوپورہ بائی پاس کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ایرانی انجینئرز کے قاتل سمیت متعدد دہشتگرد مارے گئے۔
 
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 کلو بارودی مواد، پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

​ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد انسپکٹر راجہ ثقلین سمیت درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کی شناخت آصف چھوٹو، ڈاکٹر شاکر اور نورالامین کے نام سے ہوئی ہے۔ آصف الیاس عرف آصف چھوٹو جسٹس باقر، عباس ٹاؤن دھماکے سمیت متعدد کارروائیوں اور سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ سندھ حکومت آصف چھوٹو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 25 لاکھ انعام مقرر کر رکھا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آصف چھوٹو کو فروری 2016ء میں گرفتار کیا تھا، آصف الیاس عرف آصف چھوٹو جسٹس باقر، عباس ٹاؤن دھماکے سمیت متعدد کارروائیوں اور سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ آصف چھوٹو نے نوے کی دہائی میں کالعدم سپاہ صحابہ میں شمولیت اختیار کی۔ آصف چھوٹو کو پہلے کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر بنایا گیا۔  آصف چھوٹو نے 1998ء میں کلفٹن برج پر کام کرنے والے دو ایرانی انجئنروں مرتضٰی اور فورمین انجینئر علی محمد کو اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کیا تھا۔ 2013ء میں سندھ حکومت کی جانب سے آصف چھوٹو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 25 لاکھ انعام مقرر کیا گیا تھا۔ سر کی قیمت مقرر ہونے کے باوجود آصف چھوٹو کئی سالوں تک سکیورٹی اداروں کو اپنے پیچھے بھگاتا رہا، آصف چھوٹو کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ کالعدم تنظیم میں خودکش حملوں کا رجحان بھی اسی نے متعارف کرایا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbazb58rhbsfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ