تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 12:07
خبر کا کوڈ : 276638

پاکستان میں قیام امن کے لئے کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے

دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کرکے رکھ دیا ہے
دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کرکے رکھ دیا ہے
پاکستان میں قیام امن کے لئے کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فیروز پور روڈ لاہور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنوں اور سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، تب تک ملک میں امن کے قیام کے دعوے سوائے طفل تسلی کے اور کچھ نہیں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر سانحے کے بعد لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور داعش سمیت مختلف جماعتوں کی طرف سے ذمہ داری قبول کی جاتی ہے، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک کالعدم جماعتوں کے ساتھ مصلحت پسندانہ انداز روا رکھا جائے گا، تب تک اس ملک کے باسیوں کو سکون میسر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی کا شکار کرکے عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

پاکستان کی حکمراں جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے علامہ ناصر جعفری نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں، جو عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کے دفاع میں ساری قوتیں صرف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے اس دلخراش سانحہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بلاتاخیر آپریشن کیا جائے اور ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور وطن عزیز میں ان کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbf0b5wrhbz0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ