تاریخ شائع کریں2017 14 January گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 256937

ماسكو ميں منعقد ہونے والی سہ فريقی نشست

تينوں ممالک كے اعلی سفارتكاروں کا شام امن مذاكرات پر تبادلہ خيال
تینوں ممالک شامی بحران کے حل کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
ماسكو ميں منعقد ہونے والی سہ فريقی نشست
ماسكو ميں منعقد ہونے والی سہ فريقی نشست ميں نائب ايرانی وزير خارجہ برائے عرب اور افريقی امور 'حسين جابری انصاری' اور ان كے ترک ہم منصب سميت روسی صدر كے ايلچی برائے امور مشرق وسطی شريک تھے.

تينوں ممالک كے اعلی سفارتكاروں نے شام كی تازہ ترين صورتحال اور قازقستان ميں آئندہ ہونے والے شام امن مذاكرات پر تبادلہ خيال كيا.

اجلاس كے شروع ميں روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے خطاب كيا جس كے بعد تينوں ملكوں كے نائب وزرائے خارجہ نے شامی فريقين كے درميان امن مذاكرات كی نوعيت پر تفصيلی بات چيت ہوئی.

اسلامی جمہوريہ ايران،روس اور تركی كے سنئير سفارتكاروں كی يہ نشست گزشتہ ماہ ماسكو ميں منعقدہ تينوں ممالک كے وزرائے خارجہ كے اجلاس كی كڑی ہے.

تفصيلات كے مطابق، 23 جنوری كو قازقستان حكومت كی ميزبانی ميں آستانہ ميں شامی فريقين كے درميان امن مذاكرات ہوں گے جس ميں ايران،روس اور تركی كے مبصرين كے علاوہ اقوام متحدہ كے خصوصی ايلچی بھی شركت كريں گے.
https://taghribnews.com/vdcbf0b5zrhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ