تاریخ شائع کریں2017 25 March گھنٹہ 07:53
خبر کا کوڈ : 263632

ایران میں ایک سو اسی ممالک کے باشندوں کو آن ارائیول ویزہ ملے گا

مسافر، زائر اور سیاح ایران کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ویزا دریافت کرسکتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے ایک سو اسّی ملکوں کے مسافر اور سیاح اب ایران کا "آن آرائیول" ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
ایران میں ایک سو اسی ممالک کے باشندوں کو آن ارائیول ویزہ ملے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے ایک سو اسّی ملکوں کے مسافر اور سیاح اب ایران کا "آن آرائیول" ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

کونسلنگ کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کے ایک سو اسّی ملکوں کے مسافر، زائر اور سیاح ایران کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پہنچ کر مختصر مدت کے لئے ایران کا آن آرائیول ویزا دریافت کرسکتے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ بعض ملکوں کے ساتھ دوطرفہ ویزے کی منسوخی کی پالیسی پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے تاکہ سیاحت کے میدان میں ایران نے دو ہزار پچیس تک دو کروڑ سیاحوں کی میزبانی کا جو ہدف تیار کیا ہے وہ پورا ہوسکے-

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا کے ملکوں میں تعینات ایرانی سفیروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ایران کے قدرتی، تاریخی، مذہبی  اور ثقافتی مقامات اور مناظر اور ان میں پائی جانے والی کشش کے بارے میں دنیا بھر کے سیاحوں کو آشنا کرائیں تاکہ مختلف ملکوں کے سیاحوں کو ایران کی سیاحت کی صنعت سے آشنائی ہو سکے-

انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر سیاحت اور ثقافتی میراث کے ادارے نے بھی اس سلسلے میں اچھے اور قابل قدر اقدامات کئے ہیں- اس سے پہلے ایران کے ادارہ سیاحت اور ثقافتی میراث نے بھی اعلان کیا تھا کہ مارچ کے وسط سے الیکٹرانیک ویزوں کا اجرا شروع ہو جائے گا-
https://taghribnews.com/vdcbffb55rhb00p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ