تاریخ شائع کریں2017 20 August گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 280309

ایرانی زائرین مطلوب شرائط کے مطابق اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں

مدینہ منورہ میں دو ہفتے کی اقامت کے بعد آج مسجد شجرہ سے احرام باندھنے کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے
اب تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے اور امید ہے کہ گرم موسم کے پیش نظر تدابیر اختیار کی جائیں گی اور ایام تشریق بھی آرام سے گذر جائیں گے اور حجاج اکرام واپس اپنے وطن کو پلٹ جائیں گے
ایرانی زائرین مطلوب شرائط کے مطابق اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں
حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست نے تاکید کی ہے کہ مسموم حالات کے باوجود اب تک ایرانی حجاج کے حالات ٹھیک ہیں اور ایرانی زائرین آرام سے اپنی عبادتوں میں مصروف ہیں اور مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی زیارت کررہے ہیں۔ 
  
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، حجت الاسلام سید قاضی عسکر نے مدینہ منورہ میں آج مقام معظم رہبری کے بعثے کے ارکان سے گفتگو کی  اور اپنی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

 انھوں نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں دو ہفتے کی اقامت کے بعد آج مسجد شجرہ سے احرام باندھنے کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے، انھوں کہا ہے کہ، حج کی کمیٹی کے ارکان سب سے آخر میں مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوں گے اورحجاج اکرام  کی خدمت انجام دیتے رہے گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ، اس کے باوجود ماحول کو مسموم کیا گیا اور حالات کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی لیکن اب تک حالات ٹھیک اور ہماری شرائط کے مطابق ہیں اور ایرانی زائر اپنی عبادتوں اور زیارتوں میں مشغول اور مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ، اب تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا ہے اور امید ہے کہ گرم موسم کے پیش نظر تدابیر اختیار کی جائیں گی اور ایام تشریق بھی آرام سے گذر جائیں گے اور حجاج اکرام واپس اپنے وطن کو پلٹ جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcbggb59rhbwfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ