تاریخ شائع کریں2017 21 January گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 257701

پارا چنار دھماکہ تین روزہ سوگ کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کا افسوسناک سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
آج صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد خمی ہوگئے
پارا چنار دھماکہ تین روزہ سوگ کا اعلان
مجلس وحدت مسلمین نے افسوسناک سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں شیعہ رہنماؤں کی جانب سے پارا چنار کی نیو سبزی منڈی میں آج صبح ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے افسوسناک سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

علامہ ساجد نقوی، علامہ راجا ناصر عباس، علامہ سبطین سبزواری، سید ناصرعباس شیرازی، علامہ مبارک موسوی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ مرزا یوسف حسین، سابق سینیٹرعلامہ عباس کمیلی ودیگر رہنماؤں نے مذمتی بیانات جاری کئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے بربریت کی تاریخ رقم کی ہے، اس المناک سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کے خلاف کارروائی کیے بغیر اس عفریت سے قوم کو نجات ملنا ممکن نہیں، پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے وہاں کے پُرامن عوام کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی بیلنس پالیسیوں کے سبب دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں، دہشتگردی کے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

آج صبح پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد خمی ہوگئے دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

 
https://taghribnews.com/vdcbgzb58rhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ