تاریخ شائع کریں2017 29 June گھنٹہ 11:04
خبر کا کوڈ : 273253

عراق: موصل کی آزادی بہت جلد متوقع / سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں

موصل کے قدیم علاقے سے عام شہریوں کو باہر نکالنے کا عمل جاری ہے
مغربی موصل کے اب صرف دو علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں جنھیں آزاد کرانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں
عراق: موصل کی آزادی بہت جلد متوقع / سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں
عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی موصل میں نئے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مغربی موصل میں نئے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے اور اس پورے علاقے کی آزادی کا وقت بہت قریب آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موصل آپریشن کے کمانڈر میجر جنرل رشید یاراللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے پولیس اہلکاروں نے قدیم موصل کے علاقوں البیض اور المشاہدہ کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ الفاروق علاقے کو پہلے ہی کنٹرول میں لیا جا چکا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مغربی موصل کے اب صرف دو علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں جنھیں آزاد کرانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

 ادھر الشّفا کے علاقے میں عراقی سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

دریں اثنا عراقی فوج کے ایک افسر نے کہا ہے کہ موصل کے قدیم علاقے سے عام شہریوں کو باہر نکالنے کا عمل جاری ہے اور دو روز کے دوران پچاسی گھرانوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbsfb5frhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ