تاریخ شائع کریں2017 8 January گھنٹہ 21:01
خبر کا کوڈ : 256388

سابق صدرآیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف انقلابی اداروں میں اہم خدمات انجام دیں
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسلامی انقلاب کے ممتاز مجاہد رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے
سابق صدرآیت اللہ ہاشمی رفسنجانی انتقال کرگئے
ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستداں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی بیاسی سال کی عمر اتوار کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسلامی انقلاب کے ممتاز مجاہد رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف انقلابی اداروں میں اہم خدمات انجام دیں۔آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کئی دورتک ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اور دو بار ملک کے صدر رہے ۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اسی کے ساتھ مجلس خبرگان رہبری یا قیادتی کونسل کے اراکین کے انتخاب کی غرض سے قائم کی جانے والی ماہرین کی کونسل کے صدر بھی رہے۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا شمار اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے قریبی انقلابی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی پچیس اگست انیس سو چونتس کو صوبہ رفسنجان کے ضلع بہرمان کے ایک متول خاندان میں پیدا ہوئے ، وہ چودہ سال کے عمر میں قم کے دینی مرکز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے قم چلے گئے جہاں انہوں نے آیت اللہ العظمی بروجردی، آیت اللہ العظم امام خمینی رح اور آیت اللہ سید محقق میر داماد، آیت محمد رضا گلپائیگانی اور آیت اللہ محمد حسین طباطبائی جیسے جید علمائے کرام کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا۔

وہ اسلامی انقلاب کی تحریک کے تمام میدانوں میں پیش پیش رہے اور انہیں سات بار جیل بھی جانا پڑا۔ وہ مجموعی طور پر ساڑھے چار سال تک جیل میں رہے لیکن ان کے عزم صمیم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا۔ انہوں نے ملک میں متعدد سماجی خدمات انجام دیں جن میں آزاد اسلامک کی یونیورسٹی کے قیام کی جانب اشارہ کیا جاسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbw0b5wrhbsfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ