تاریخ شائع کریں2017 19 August گھنٹہ 19:47
خبر کا کوڈ : 280183

سعودی شاہ کے خرچ پر قطری شہریوں کی حج کی ادائیگی کی مخالفت

سعودی عرب نے قطری حکومت کے مخالف عبداللہ بن علی بن جاسم آل ثانی کی ثالثی کے بعد قطری شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی
قطر کے عازمین حج جو فریضہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں وہ عمان اور کویت کے راستے مکہ و مدینہ جانے کے اپنے سابقہ پروگراموں کو تبدیل نہیں کریں گے
سعودی شاہ کے خرچ پر قطری شہریوں کی حج کی ادائیگی کی مخالفت
قطر میں سماجی اور سیاسی کارکنوں نے سعودی عرب کے بادشاہ کے خرچ پر قطری شہریوں کے حج کی ادائیگی کی مخالفت کی ہے۔

قطر کے سماجی و سیاسی کارکنوں اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ قطری عازمین حج کو سعودی بادشاہ کے خرچے سے حجاز مقدس روانہ کرنے یا صرف حاجیوں کے لئے زمینی سرحد کو کھولے جانے کے خلاف ہیں۔

قطر کے سماجی اور سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ قطر کے عازمین حج جو فریضہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں وہ عمان اور کویت کے راستے مکہ و مدینہ جانے کے اپنے سابقہ پروگراموں کو تبدیل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے قطری حکومت کے مخالف عبداللہ بن علی بن جاسم آل ثانی کی ثالثی کے بعد قطری شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب قطری حکومت کے مخالف شہزادے عبداللہ بن علی بن جاسم آل ثانی کو قطر میں اقتدار کی کرسی پر بٹھانا چاہتاہے۔
https://taghribnews.com/vdcbwgb5frhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ