تاریخ شائع کریں2017 26 July گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 276872

ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے
بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے
ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاہور دھماکے کی مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں، یہ ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنیوالے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں جن کا کسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی کوئی واسطہ نہیں، معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے سربراہ اسلامی تحریک نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdcbz0b55rhbzwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ