تاریخ شائع کریں2016 16 December گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 253976

علمائے افریقہ کی آیت اللہ اراکی سے ملاقات

وحدت کی سب سے اہم شکل علمائے کرام کے درمیان وحدت اور ہماہنگی ہے
تیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے پہلے دن علمائے افریقہ نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی سے ملاقات کی۔
علمائے افریقہ کی آیت اللہ اراکی سے ملاقات
تیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے پہلے دن علمائے افریقہ نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی سے ملاقات کی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں تنزانیا سے تشریف لائے ہوئے مفتی شیخ سالم ہادی، ملاوی کے مفتی اعظم کے نائب شیخ شعیب ابراہیم سمیت زمبابوے، کینیا اور جنوبی افریقہ کے علمائے کرام شامل تھے۔

آیت اللہ اراکی نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں وحدت کی سب سے اہم شکل علمائے کرام کے درمیان وحدت اور ہماہنگی ہے۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے علما اور دانشور حضرات کو چاہئے کہ وہ دوسرے ممالک کا مسلسل سفر کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہماہنگی پیدا کریں۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcbzfb50rhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ