تاریخ شائع کریں2017 24 July گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 276549

مسجد الاقصی پر ناجائز صہیونی ریاست کا ظالمانہ قبضہ مسلم امہ کا مشترکہ درد

مسجد الاقصی میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ وحشیانہ اقدامات نے تمام انسانوں کے درد دل میں اضافہ کردیا
مسجد الاقصی میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ وحشیانہ اقدامات نے تمام انسانوں کے درد دل میں اضافہ کردیا
مسجد الاقصی پر ناجائز صہیونی ریاست کا ظالمانہ قبضہ مسلم امہ کا مشترکہ درد
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے فلسیطینی سرزمین اور مسجد الاقصی پر ناجائز صہیونی ریاست کے ظالمانہ قبضے کو مسلم امہ کا مشترکہ درد قرار دیتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی صورتحال پر حساس نوعیت کی بنیاد پر کڑی نظر رکھے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے مقبوضہ فلسطین میں نہتے شہریوں پر صہیونیوں کے حالیہ مظالم اور جارحیت کے خلاف اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ مسجد الاقصی میں ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ وحشیانہ اقدامات اور چار مظلوم فلسطینی کی شہادت اور 400 سے زائد زخمیی ہونے کی اطلاع نے تمام انسانوں کے دکھ اور درد میں اضافہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں کے جرائم کا مقصد فلسطین اور قدس شریف کا مکمل قبضہ ہے اور ایسے اقدامات قابض حکومت کے غیرانسانی فطرت کی نشاندہی کرتے ہیں.

ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی نمازیوں کو مسجدالقصی کے اندر جانے کو روکنے پر مسلم قوموں کے رد عمل نے ثابت کیا کہ فلسطین اور قدس شریف کا دکھ درد تمام اسلامی دنیا کا دکھ درد ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا سیاسی تنازعات اور دہشتگردوں کی سازشوں کے باوجود فلسطین کی صورتحال پر شدید رنجیدہ ہے.

واضح رہے کہ ناجائز صہيونی فورسز نے جمعہ کے روز نمازيوں کو مسجدالقصی کے اندر جانے سے روک دیا جس پر ہونے والے احتجاج میں تين مظلوم فلسطينی افراد شہيد ہوگئے.
https://taghribnews.com/vdcc0eqio2bqmp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ