تاریخ شائع کریں2017 24 June گھنٹہ 17:15
خبر کا کوڈ : 272840

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مکہ مکرمہ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

علاقائی ممالک دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز چند بدبخت عناصر کی جانب سے مکہ کی مقدس سرزمین پر ناکام دہشتگردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مکہ مکرمہ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے دہشتگردوں کی جانب سے مسجدالحرام پر حملے کی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے علاقائی ممالک بالخصوص حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد اور نفرت انگیز جرائم کی روک تھام بالخصوص دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہوشیار رہیں.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز چند بدبخت عناصر کی جانب سے مکہ کی مقدس سرزمین پر ناکام دہشتگردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

انہوں نے علاقائی ممالک پر زور دیا کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں.

قاسمی نے کہا کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ کوئی قوم، مذہب، دین اور سرحدوں کو نہیں جانتے اور وہ اپنے شیطانی عزائم تک پہنچنے کے لئے حتی کہ مسلمانوں کے سب مقدس مقامات کو بھی نشانہ بناتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور انسداد دہشتگردی کے لئے خطی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے ہمیشہ تیار ہے.
https://taghribnews.com/vdcc0iqix2bqm48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ