تاریخ شائع کریں2017 18 January گھنٹہ 08:06
خبر کا کوڈ : 257342

فلسطین کی جدوجہد آزادی ایک دن اپنی منزل پر پہنچے گی

میئر کراچی کی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فلسطین کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور اپنی منزل پر پہنچے گی، فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں وہاں کے لوگوں کا لہو شامل ہے، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کی عوام فلسطین کی آزادی کے مطالبے میں فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
فلسطین کی جدوجہد آزادی ایک دن اپنی منزل پر پہنچے گی
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فلسطین کی جدوجہد آزادی ایک دن ضرور اپنی منزل پر پہنچے گی، فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں وہاں کے لوگوں کا لہو شامل ہے، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کی عوام فلسطین کی آزادی کے مطالبے میں فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جس نے میئر کراچی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ باقر زیدی، پیرزادہ اظہر علی شاہ ہمدانی، راجہ علی ایڈوکیٹ، بشیر القادری، سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم اور میڈیا سیل انچارج علی احمر شامل تھے۔ سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی اور کراچی میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء بھی اس موقع پر موجودتھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے کراچی کی آواز بھی اس میں شامل ہے، مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد حل کے لئے آواز بلند کی جاتی رہنی چاہیئے۔

اس موقع پر وفد کے ارکان نے میئر کراچی کو بتایا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور انہیں اس کا حق دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں رہتے ہوئے اور آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فلسطین کو اس کا حق دلانے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو بھلایا نہیں جاسکتا، یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور اس کا جلد حل نکالنا ہوگا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ارکان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے کراچی کی آواز بھی اس میں شامل ہے، مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد حل کے لئے آواز بلند کی جاتی رہنی چاہیئے۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی اور اہلیان فلسطین کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی طرف سے میئر کراچی وسیم اختر کو فلسطین کا قومی نشان پیش کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcc0mqii2bqp18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ