تاریخ شائع کریں2017 26 September گھنٹہ 23:57
خبر کا کوڈ : 285747

اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے

پاکستان :کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں
پاکستان : کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے “کے نعرے بھی درج ہیں،
اسلام آباد میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھنہ کے علاقے میں کالعدم تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے ایکسپریس وے پر لگائے گئے  ہیں جن پر ”خلافت آ رہی ہے "کے نعرے بھی درج ہیں،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم کے جھنڈے نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے ہیں جن پر داعش کا ”لوگو"بھی بنا تھا، ڈیرہ اسماعیل کے مکین شہری نوید احمد خان کی طرف سے اس جھنڈے سے متعلق 15 پر اطلاع ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا پول سے لگا جھنڈا اتار لیا۔

اطلاع کنندہ نے پولیس کو بتایاکہ وہ سکستھ روڈ پر سفر کررہاتھا جب اس نے یہ جھنڈا دیکھا، پول پر لگے جھنڈے کو پہچاننے میں اس لیے اسے کوئی مشکل نہیں آئی کیونکہ وہ اس طرح کے جھنڈے پہلے سے ہی ٹی وی پر دیکھ چکا ہے ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ،وزارت داخلہ حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جھنڈوں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ادھر اسلام آباد پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے جھنڈے اتار لئے
https://taghribnews.com/vdcc0pqim2bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ