تاریخ شائع کریں2017 10 August گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 278934

پاکستان میں سول ملٹری تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں

بھارت اور افغانستان کے حوالے سے سول اور ملٹری قیادت کے نقطہ نظر میں بھی بہت بڑا اختلاف موجود ہے
اکثر فوج اس قسم کے بیانات جاری نہیں کرتی اور ایسے بیانات وزارت خارجہ یا دیگر وزارتوں کی جانب سے دیئے جاتے ہیں جس سے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ سول ملڑی تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں اور آئندہ دنوں میں یہ بحران کی صورت بھی اختیار کرسکتے ہیں
پاکستان میں سول ملٹری تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) نے فوج اور سویلین قیادت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں سب اچھا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی زرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد شائع کی جانے والی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ آئندہ دنوں میں یہ تعلقات مزید خراب ہوں گے۔

زرائع کے مطابق ’فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نواز شریف کے بیانات ان کی نااہلی کے بعد زیادہ واضح ہورہے ہیں، دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قانون اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے‘۔

لیکن اکثر فوج اس قسم کے بیانات جاری نہیں کرتی اور ایسے بیانات وزارت خارجہ یا دیگر وزارتوں کی جانب سے دیئے جاتے ہیں جس سے محسوس کیا جاسکتا ہے کہ سول ملڑی تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں اور آئندہ دنوں میں یہ بحران کی صورت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت اور افغانستان کے حوالے سے سول اور ملٹری قیادت کے نقطہ نظر میں بھی بہت بڑا اختلاف موجود ہے۔

پلڈاٹ نے دعویٰ کیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کے دو اجلاس 2013 اور 2014 میں منعقد ہوئے تھے، 2015 میں مذکورہ کمیٹی کا ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہوا جبکہ 2016 میں کمیٹی کے دو اجلاس منعقد ہوئے تاہم رواں سال میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران کمیٹی کے 3 اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔

این ایس سی میں بیشتر افغانستان سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی، یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کی سول اور عسکری قیادت میں اختلاف موجود ہیں۔

مانیٹرنگ ادارے کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل قرار دیئے جانے پر اٹھنے والے سوالات کا مکمل طور پر جواب دیا جانا چاہیے۔

 
https://taghribnews.com/vdcc14qi02bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ