تاریخ شائع کریں2017 27 May گھنٹہ 10:24
خبر کا کوڈ : 269330

مجلس خبرگان کی جانب سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کی مذمت

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے سلسلے میں بحرینی حکومت کے انسانیت سوز اقدامات نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور انسانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس گستاخانہ اقدام اور ساتھ ہی عوام پر وحشیانہ مظالم کے نتائج کی بابت بحرینی حکام کو خبردار کیا ہے
مجلس خبرگان کی جانب سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کی مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس گستاخانہ اقدام اور ساتھ ہی عوام پر وحشیانہ مظالم کے نتائج کی بابت بحرینی حکام کو خبردار کیا ہے

مجلس خبرگان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کی پشتپناہی سے آیت  اللہ شیخ عیسی قاسم کے سلسلے میں بحرینی حکومت کے انسانیت سوز اقدامات نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور انسانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے لیکن آل خلیفہ کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ایسا طوفان بپا ہوگا جو اس کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ  پھینکے گا - مجلس خبرگان نے اس بیان میں مظلوم قوموں کی حمایت اور ان کے حقوق کے دفاع کو اپنا فریضہ قراردیا اور کہا کہ اسلامی مقدسات پر دشمنوں کے بہیمانہ حملوں اور ان کے تفرقہ انگیز اقدامات کے مقابلے میں اسلامی اتحاد اور بیداری ایک بنیادی اسٹریٹیجی ہے - آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے گذشتہ اتوار کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اثاثے ضبط کرلینے کا فیصلہ سنایا تھا - نمائشی عدالت کے اس فیصلے اور فیصلے کے خلاف  بحرینی عوام کے مظاہروں کے بعد آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں اور سیکورٹی  اہلکاروں نے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر منگل کی شام الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اورگھر کے باہر موجود ان کے حامیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھے بحرینی شہری شہید اور دو سو اسّی سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ تین سو سے زائد بحرینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا - دوسری جانب آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف بحرینی عوام کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے - بحرینی  شہریوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کرکے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر طاقت کا بے  دریغ استعمال کیا - دریں اثنا ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی حکومت، امریکا کی ایما پر اپنے شہریوں پر حملے کررہی ہے - ہیومن رائٹس واچ کی عاملہ کمیٹی کے سربراہ کینتھ راس نے جمعے کو اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ کے فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملے تشویشناک ہیں - انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ بحرینی حکومت کے لئے ٹرمپ کی طرف سے مکمل حمایت کے اعلان کے صرف دو روز بعد ہی آل خلیفہ کے کارندوں نے اپنے شہریوں پر ملکی تاریخ کے بدترین حملے کئے - ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کو پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا ہے -
https://taghribnews.com/vdcc1oqix2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ