تاریخ شائع کریں2017 20 January گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 257586

تہران:پلاسکو تجارتی کمپلیکس میں آتشزدگی کا حادثہ

تہران :تباہ ہوجانے والی عمارت کے ملبے میں امدادی کارروائیاں جاری
ملبے کے نیچے ممکنہ طور پر دبے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے الیکٹرانیک آلات اور ریسکیو کتوں کا بھی سہارا لیا جارہا ہے
تہران:پلاسکو تجارتی کمپلیکس میں آتشزدگی کا حادثہ
تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس میں آتشزدگی کے حادثے میں تباہ ہوجانے والی عمارت کے ملبے میں ممکنہ طور پر دبے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں اور ملبے کو ہٹانے کا کام پوری شدت کے ساتھ جاری ہے

حجت الاسلام سید رضا تقوی نے جمعے کی صبح رہبرانقلاب اسلامی کی نمائندگی میں تہران کے دو اسپتالوں میں جاکر حادثے میں  زخمی ہوجانے والے فائربریگیڈ کے محکمے کے کارکنوں  کی عیادت کی اور زخمیوں کو رہبرانقلاب اسلامی کا سلام پہنچایا اور ان کی فداکاریوں کو خراج تحسین پیش کیا -

ایران کے وزیرداخلہ عبدالرحمان فضلی رحمانی نے بھی جمعےکو دوبارہ جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملبے کو ہٹانے کا کام اچھی طرح سے جاری ہے اور سبھی امدادی اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں - وزیرداخلہ نے کہا کہ تباہ شدہ عمارت کے نچلے طبقوں تک پہنچنے کے لئے دو راستے بنائے گئے ہیں تاکہ اگر کوئی ملبے کے نیچے دبا ہو تو اس کو فوری طور پر باہر نکالا جاسکے -

خبروں کے مطابق ملبے کے نیچے ممکنہ طور پر دبے ہوئے لوگوں کو باہر نکالنے کے لئے الیکٹرانیک آلات اور ریسکیو کتوں کا بھی سہارا لیا جارہا ہے -

دریں اثنا پلاسکو تجارتی کمپلیکس کے حادثے پردنیا کے مختلف ملکوں کے رہنماؤں اور اہم شخصیات کی جانب سے تعزیتی اور ہمدردی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں - ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے نام  پیغام ارسال کرکے پلاسکو تجارتی کمپلیکس حادثے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی - ترک وزیراعظم ییلدیریم اور وزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو نے بھی ایران کے سینیئرنائب صدر اسحاق جہانگیری اور وزیرخارجہ جواد ظریف کو الگ الگ پیغامات ارسال کرکے تعزیت پیش کی ہے - برطانیہ کے نائب وزیرخارجہ تھوبیس الووڈ  اور تہران میں متعین برطانوی سفیر نیکولس ہیپٹن نے بھی پلاسکو حادثے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے- تہران میں فرانس کے سفارتخانے نے بھی اپنے ایک پیغام میں اس حادثے پر ایرانی عوام اور حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے - روس کے ہنگامی حالت کے امور کے وزیرپوچکوف نے بھی تہران کے پلاسکو تجارتی کمپلیکس حادثے میں ایران کے فائربریگیڈ کے محکمے کے کئی کارکنوں کی موت پر ایرانی عوام اور جاں بحق ہونےوالوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے -
https://taghribnews.com/vdcc4mqie2bqpp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ