تاریخ شائع کریں2016 15 December گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 253922

وحدت قرآن کی عظیم آیات کے ساتھ ایک مضبوط اور محکم محتوا ہے: آیت اللہ عباس علی سلیمانی

وحدت قرآن کی عظیم آیات کے ساتھ ایک مضبوط اور محکم محتوا ہے: آیت اللہ عباس علی سلیمانی
مجمع تقریب کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے تنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: وحدت قرآن کی عظیم  آیات کی حمایت کے ساتھ ایک مضبوط اور محکم محتوا ہے/ ہفتہ وحدت میں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی اعلی کونسل کے رکن نے دنیائے اسلام میں مسئلہ وحدت کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا:  وحدت قرآن کی عظیم آیات کے ساتھ ایک مضبوط اور محکم محتوا ہے۔  

مجمع تقریب کی اعلی کونس کے رکن اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے تقریب کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وحدت اور وحدت اسلامی کانفرنس کے موقع پر اظہار کیا: ہفتہ وحدت صرف نبی اکرم کے مبارک وجود اور اُن کی ولادت کی بنیاد پر منایا جاتا ہے  ورنہ اسلامی معاشروں میں ہر وقت وحدت رہنی چاہیے۔

​مجمع تقریب کی اعلی کونس کے رکن اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے کہا: وحدت دنیائے اسلام کیلئے ایک وقتی دوا نہیں ہے بلکہ اس میں امت مسلمہ کیلئے  معنویت ہو اوراسے ہمیشہ رہنا چاہیے؛ وحدت امت مسلمہ کیلئے نماز، روزہ، حج ، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی طرح ایک حیاتی پہلو ہے  اور اسی طرح مسلمانوں کا شرعی وظیفہ ہے۔

آیت اللہ سلیمانی نے بیان دیا: اس پر توجہ کرتے ہوئے کہ امت مسلمہ کے مشترکہ نقاط میں سے ایک پیغمبر السام (ص) کا وجود ہے کوشش کی گئی کہ شیعہ اور سنی منابعوں میں اُن کی ولادت کیلئے دو تاریخیں  یعنی ۱۲ اور ۱۷ربیع الاول ہیں لہذ اس ہفتہ میں ایک دوسرے کو قریب بلانے کو مدنظر رکھا جائے  نہ یہ کہ ہفتہ وحدت صرف اسی ہفتے تک محدود رہے؛  ہمیں اس ہفتے کو اپنے لئے بیس اور پائلٹ قرار دینا چاہیے اور سال کے تمام دنوں میں وحدت کے مسئلے کو اپنے لئے سر مشق قرار دیں۔

انھوں نے تاکید کی: مسئلہ وحدت عالم اسلام میں نیا پیدا ہونے والا مسئلہ نہیں ہے بلکہ قرآن کی عظیم آیات کے ساتھ ایک مضبوط اور محکم محتوا ہے؛ وحدت کی بنیادیں قرآن کریم سے لی گئی ہیں لہذا جب ہم آیات الٰہی اور سیرت رسول اللہ کی بنیاد پر جب وحدت کی بحث کریں گے،تو ایسے افراد جو تفرقہ بازی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں خود بخود دور ہوتے چلے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcci1qii2bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ