تاریخ شائع کریں2016 6 December گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 252978

ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا

امریکہ، ایرانی قوم کی استقامت و پائیداری اورعزم و ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا-ڈاکٹر روحانی
ايراني صدر کا آج تہران يونيورسٹي ميں طالبعلموں كے قومي دن كے موقع پر خطاب
ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرے یا اسے پھاڑ کر پھینک دے-

رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران یونیورسٹی میں طلباء کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریر میں، امریکہ میں آئندہ دنوں برسر اقتدار آنے والی حکومت کے اقدامات اور ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی یا اسے پھاڑ کر پھینکنے کے بارے میں کہا کہ امریکہ، ایرانی قوم کی استقامت و پائیداری اورعزم و ارادے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا-

ڈاکٹر روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے کہا کہ اگر امریکی صدر کی جانب سے ایران مخالف دس سالہ پابندیاں عائد کی گئیں تو پھر ایران کا جواب بھی بہت سخت ہوگا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دس سالہ پابندیوں پرعملدرآمد کے جواب اوراس کے ردعمل کے بارے میں بدھ کے روز فیصلہ کیا جائے گا-

واضح رہے کہ امریکی سینٹ نے گذشتہ جمعرات کو ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کا بل منظور کرلیا ہے - ڈی آماٹو یا آئی ایس اے نامی قانون  اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں بھی منظور کرلیا گیا تھا اس بل کی امریکا کی دونوں بڑی جماعتوں نے حمایت کی تھی - سینٹ اور ایوان نمائندگان دونوں ایوانوں میں ایران مخالف یہ بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے اور اب اس پر امریکی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایرانو فوبیا کے تعلق سے دشمنوں کے پروپگنڈے کی جانب کی اشارہ کرتے ہوئے کہا ایران کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ امریکہ اور صیہونی حکومت پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں-

ڈاکٹر روحانی نے اسی طرح ایران میں سیاسی استقلال و خودمختاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ترقی و پیشرفت اور انقلاب کی راہ میں قدم آگے بڑھاتا رہے گا-

صدر مملکت نے دشمنوں کے مقابلے میں ملت ایران کے حقوق کے دفاع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اتحاد و ہمدلی کے ساتھ ، معاشی مشکلات سمیت  تمام مسائل پر قابو پالے گا-
https://taghribnews.com/vdccmiqi42bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ