تاریخ شائع کریں2017 20 January گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 257577

تہران تجاری مرکز آتشزدگی پر بین الاقوامی برادری کا اظہار افسوس

مختلف ممالک ک اعلی قيادت اور شخصيات کا ايرانی عوام سے دلی تعزيت کا اظہار
پيلاسکو عمارت آتشزدگی ميں شہيد ہونے والے ايرانی فائر فائٹر اور شہريوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار: ولاديمير يوچکوف
تہران تجاری مرکز آتشزدگی پر بین الاقوامی برادری کا اظہار افسوس
مختلف ممالک ک اعلی قيادت اور شخصيات نے اپنی حکومت اور قوم کی طرف سے تہران آتشزدگی سانحے ميں متعد قيمتی جانوں کے ضياع پر اسلامی جمہوريہ ايران کی قيادت اور عوام سے دلی تعزيت کا اظہار کيا.

تفصيلات کے مطابق، روسی وزير ہنگامی حالات 'ولاديمير يوچکوف' نے ايک بيان ميں پيلاسکو عمارت آتشزدگی ميں شہيد ہونے والے ايرانی فائر فائٹر اور شہريوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کيا. انہوں نے اپنے بيان ميں اس افسوسناک سانحے پر ايرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزيت کا اظہار کيا.

اس کے علاوہ ترکی اور برطانيہ کے دفتر خارجہ، تہران ميں برطانوی اور فرانسيسی سفارتخانے اور لندن اور امريکی رياست کيلی فورنيا کے فائر برگيڈ نے بھی تہران کی پيلاسکو عمارت ميں آتشزدگی اور زمين بوس ہونے کے سانحے ميں جاں بحق ہونے والے ايرانی شہريوں پر افسوس کا اظہار کيا.

ايرانی صدر 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز وزير داخلہ کو حکم ديا ہے کہ تہران ميں تجارتی عمارت کی آتشزدگی اور تباہ ہونے کی وجوہات اور تفصيلات کو جلد سامنے لايا جائے.

تازہ ترين اطلاعات کے مطابق، جائے حادثہ پر ملبہ اٹهائے جانے کا عمل جاری ہے اور تہران کے تمام ہسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

ايرانی حکام نے بتايا ہے کہ اس سانحے ميں ہلاکتوں کا خدشہ بهی ہے. عمارت ميں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تھی جسے بھجانے کے لئے امدادی کارروائياں جاری تھی کی اسی دوران پوری عمارت زمين بوس ہوگئی.

پيلاسکو عمارت کے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تھے جہاں اب امدادی ٹيموں نے ان کے جاں بحق ہونے کا خدشہ اظہار کيا ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے ابھی بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہيں جنہيں نکالنے کے لئے امدادی کارروائياں جاری ہيں.
 
https://taghribnews.com/vdccmmqim2bqpp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ