تاریخ شائع کریں2017 28 May گھنٹہ 12:18
خبر کا کوڈ : 269475

ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان پرگرفت مضبوط کرنی چاہیے
امریکہ کی سابق وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ڈکٹیٹراور آمر ہیں۔
ہیلری کلنٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید
امریکہ کی سابق وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ڈکٹیٹراور آمر ہیں۔

ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے والسلے کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈکٹیٹر اور آمر قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان پرگرفت مضبوط کرنی چاہیے۔ ہلیری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر مواخذہ کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے عہدہ صدارت پر براجمان ہونے کے بعد ملک میں آمرانہ نظام میں اضافہ ہورہا ہے جس سے آزاد معاشرے کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ نے بھی روس سے تعلقات چھپانے کی کوشش میں ایف بی آئی سربراہ کو فارغ کیا، جس پر ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی جانے چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے علاوہ ان کے خلاف امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmoqip2bqe08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ