تاریخ شائع کریں2017 27 August گھنٹہ 18:38
خبر کا کوڈ : 281372

حج میں آپس کے اختلافی مسائل کو چھوڑدینا چاہیے:ایران

فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام میں کم رنگ نہیں ہوناچاہیے۔
ہمارا اعتقاد ہے کہ فرقہ واریت کو چھوڑ کر سب متحد ہوکر اسلام کے لئے کام کریں، : جناب قاضی عسکر
حج میں آپس کے اختلافی مسائل کو چھوڑدینا چاہیے:ایران
حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست نے کہا ہے کہ حج کے ایام میں ایران کا نعرہ ہم بستگی اسلامی ہے ہمارا اعتقاد ہے کہ فرقہ واریت کو چھوڑ کر سب متحد ہوکر اسلام کے لئے کام کریں
 
  
تقریب،خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾جناب قاضی عسکر نے ایک فلسطینی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ،آخری چند سالوں میں دشمنوں نے عالم اسلام میں مشکلات ایجاد کر دی ہیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام سے محو ہو جائے ۔


انھوں نے حج کے کارندوں سے کہا ہے کہ ، امت اسلامی کی ہم بستگی  اور فلسطین کے مسئلے پر توجہ ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ،فلسطین کے مسئلے پر رہبر کی تاکید ہے یہ عالم اسلام کا ایک بنیادی مسئلہ ہے جدید واقعات کی وجہ سے فلسطین کے مسئلے کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔


انھوں نے مزید کہا ہے کہ تکفیریوں کی تند روئی اور داعش کی ہولناکیوں نے عالم اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے اس سے ان کا ہدف یہ تھا کہ کسی نا کسی طرح اسلام کے چہرے کو بگاڑا جائے ،وہ اتحاد سے ڈرتےہیں لہذا نہیں چاہتے کہ عالم اسلام متحد ہو ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے علمائے دین ،سیاسی شخصیات، مذاہب سب ملکر  اس فتنے کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں  ۔


انھوں نے کہا ہے کہ، البتہ اب تو امید کی کرن پھونٹی ہے ،ہمیں امید ہے کہ ملتوں کے ذریعے سے یہ  بساط بھی لپیٹ دی جائے گی اور پھر سے اتحاد اسلامی کی فضاقائم ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ،اس سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا ،مزید کہا ہے کہ ،اسرائیل نے یہ محسوس کرتا ہے علاقے کو اس فتنے میں مصروف کر دے گا تو اس سے کوئی سر کار نا رہے گا۔


انھوں نے مزید کہا ہے کہ، دشمنوں کی کوشش یہ ہی ہے کہ مسلمانوں کے لئے ہر روز ایک نیا مسئلہ ایجاد کیاجائے اور ہمیں فلسطین جو کہ اصل مسئلہ ہے جدا کیا جا ئے ،اگر داعش کا فتنہ بھی تمام ہو گیا  تو پھر کوئی نیا مسئلہ سامنے آئے گا ،ہمیں اس کے دام میں پھنسنا نہیں چاہیے ۔
https://taghribnews.com/vdccmsqii2bq418.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ