تاریخ شائع کریں2017 26 June گھنٹہ 10:37
خبر کا کوڈ : 272994

غاصب صیہونی حکومت: عرب ممالک اپنے تعلقات بحال کریں

سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں سے اسرائیل سعودی عرب کے تعلقات کا عمل تیز ہو گا
سعودی عرب، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سازباز کے بارے میں گفتگو کے لئے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو ریاض کا باضابطہ طور پر دورہ کرنے کی دعوت دے
غاصب صیہونی حکومت: عرب ممالک اپنے تعلقات بحال کریں
غاصب صیہونی حکومت نے سعودی عرب کی وساطت سے خلیج فارس کے عرب ملکوں سے تعلقات کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر انٹیلی جنس یسرائیل کٹس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہو گا۔

اسرائیل کے اس وزیر نے تجویز پیش کی ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سازباز کے بارے میں گفتگو کے لئے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو ریاض کا باضابطہ طور پر دورہ کرنے کی دعوت دے۔

سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو ولیعہد بنائے جانے کے بعد مختلف صیہونی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی اس قسم کی تبدیلیوں سے اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا عمل تیز ہو گا۔

اس سے قبل ایک امریکی ذریعے نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت امریکہ نے سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو ولیعہد بنائے جانے کی حمایت اور محمد بن نائف کو ہٹائے جانے کی مخالفت سے چشم پوشی کے لئے صیہونی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کی شرط عائد کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کی صورت میں امریکہ، سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو شاہی اقتدار پر بیٹھائے جانے کی بھی مخالفت نہیں کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdccoiqi02bqmo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ