تاریخ شائع کریں2017 26 March گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 263750

حزب اللہ کی جانب سے مازن فقہا کے قتل کی شدید مذمت

حماس کے رہنما كا قتل فلسطينی سرزمين پر صہيونيوں كے ناجائز قبضے كے تسلسل كی علامت ہے
لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حماس كے رہنما 'مازن فقہا' كے قتل کی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غاصب صہيونی حکومت اس حملے ميں ملوث ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے مازن فقہا کے قتل کی شدید مذمت
لبنان كی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حماس كے رہنما 'مازن فقہا' كے قتل کی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غاصب صہيونی حکومت اس حملے ميں ملوث ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ايک بيان ميں مازن فقہا كي شہادت پر ان كے لواحقين، فلسطينی عوام اور حماس تنظيم كے ساتھ ہمدردی كا اظہار كيا ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ حماس کے رہنما كا قتل فلسطينی سرزمين پر صہيونيوں كے ناجائز قبضے كے تسلسل كی علامت ہے۔ حزب اللہ نے كہا ہے كہ فلسطين كي مكمل آزادی تک صہيونوں كے خلاف جنگ جاری رہے گي۔ واضح رہے کہ جمعہ كو صیہونی دہشتگردوں نے غزہ كے علاقے تل الہوی ميں حماس كے مشہور رہنما مازن فقہا كو شھید كرديا تھا۔

حماس تنظيم كی فوجی شاخ عزالدين قسام بريگيڈ نے كہا ہے كہ اس بزدلانہ كارروائی ميں ناجائز صيہونی حکومت ملوث ہے۔ قسام بريگيڈ کا كہنا تھا كہ صہيونی حکومت کواس قتل كی بھاری قيمت چكانی پڑے گی۔ ياد رہے كہ حماس كے 35 سالہ رہنما مازن فقہا 2011 ميں صيہونی جیل سے رہا ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdccp1qix2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ