تاریخ شائع کریں2017 28 April گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 266658

انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن حیرت زدہ ہو جائیں گے

سرزمین پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ انّیس مئی کو انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن مایوس اور حیرت زدہ ہو جائیں گے۔
انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن حیرت زدہ ہو جائیں گے
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ انّیس مئی کو انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن مایوس اور حیرت زدہ ہو جائیں گے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبے میں آئندہ انّیس مئی کو ہونے والے انتخابات میں ایرانی عوامی کی بھرپور شرکت کو ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی اولویت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت سے بیرونی ذرائع‏ ابلاغ کے ذریعے دشمن کی مداخلت مکمل طور پر شکست سے دوچار ہو جائے گی۔

انھوں نے پاکستان سے ملے ایران کے سرحدی علاقے میں ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے داغدار و سوگوار اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کو چاہئے کہ اس قسم کے واقعات کی روک کے لئے پاکستان کے سلسلے میں ٹھوس مواقف اختیار کرے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے خبردار کیا کہ سرزمین پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے- انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے ایران کے اندر دہشت گردانہ حملے یوں ہی جاری رہے تو یہ پاکستان کے نقصان میں ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdccpeqi42bqee8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ