تاریخ شائع کریں2017 23 June گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 272651

فلسطین عالمی استکبار سے مقابلے کی علامت بن چکا ہے

روز قدس فلسطینیوں کے دفاع اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حقانیت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت کا دن ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطین اور القدس عالمی استکبار سے مقابلے اور دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کی علامت بن چکا ہے۔
فلسطین عالمی استکبار سے مقابلے کی علامت بن چکا ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطین اور القدس عالمی استکبار سے مقابلے اور دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کی علامت بن چکا ہے۔

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے شہر اراک میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز قدس فلسطینیوں کے دفاع اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حقانیت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت کا دن ہے اور اسی طرح پوری دنیا میں موجود فلسطین کے مستضعف اور قدس کے ستم رسیدہ مظلوم عوام کی حمایت کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ فلسطین اور القدس عالمی استکبار سے مقابلے اور دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کی علامت بن چکا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ قرآن کریم میں دو جریانات کا ذکر ہوا ہے ایک جریان یا راستہ جسے اسلام سے تعبیر کیا گیا ہے اسے تمام انبیا نے طے کیا ہے اور اسکے مقابلے میں دوسرا راستہ طاغوت اور استکبار کا راستہ ہے۔

انہوں نے خدا کے حکم کی تعمیل اور اس سے انحراف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام خدا کے فرمان کی اطاعت کرے تو وہ حکومت الہی حکومت ہوگی لیکن اگر خدا کے احکامات کی نفی اور انکار کیا جائے تو ایسی حکومت طاغوتی حکومت ہوگی اور عالم اسلام کی ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ اسے ہمیشہ طاغوتی حکومتوں کا سامنا رہا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ آج یوم قدس کے موقع پر عوام خدا کے حکم اور فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اس کی اطاعت کر رہے ہیں اور اعلان کر رہے ہیں کہ وہ استکبار کے خلاف ہیں اور مستکبروں کے حکم کو نہیں مانیں گے۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آج ہم سرزمین فلسطین میں جس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ طاغوتی حکومت کا نتیجہ ہے اور آج اگر ہم عراق، شام، اور دیگر اسلامی ممالک میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کے جرائم کا سامنا کر رہے ہیں تو یہ بھی استکبار اور ظاغوت سے ان کے روابط کی وجہ سے ہے۔
https://taghribnews.com/vdccpiqis2bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ