>> بین الاقوامی سطح پر پیام نور یونیورسٹی کی فعالیت | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2015 11 August گھنٹہ 02:54
خبر کا کوڈ : 201253

بین الاقوامی سطح پر پیام نور یونیورسٹی کی فعالیت

بین الاقوامی سطح پر پیام نور یونیورسٹی کی فعالیت
تین ملکوں سویڈن، عراق اور سعودی عرب میں پیام نور یونیورسٹی کے نئے شعبے کھولے جانے کی خبر
بین الاقوامی سطح پر پیام نور یونیورسٹی کی فعالیت

ایران کی پیام نور یونیورسٹی کے بین الاقوامی مراکز کے کو آرڈینیشن آفس کے سربراہ امیر ملکی نے سویڈن، عراق اور سعودی عرب میں اس یونیورسٹی کے نئے شعبے کھولے جانے کی خبر دی ہے- مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر ملکی نے بین الاقوامی سطح پر پیام نور یونیورسٹی کی فعالیت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تعلیمی مسابقت اور مقابلہ آرائی کے میدان میں موجودگی پر مبنی پیام نور یونیورسٹی کی اسٹریٹیجک پالیسی کے تحت یہ یونیورسٹی سویڈن، عراق اور سعودی عرب میں اپنی فعالیت کا آغاز کرے گی- انہوں نے کہا کہ ان تینوں ممالک میں دو ہزار سولہ سے یونیورسٹی کی فعالیت شروع ہو گی-
https://taghribnews.com/vdccpsqi12bqxi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ