تاریخ شائع کریں2016 23 December گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 254714

فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے

اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے
فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سابق مشیر برائے حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، ایمیٹی انٹرنیشنل کے طارق شاداب اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری انسانیت کا دشمن ہے اور دنیا بھر سے اسلامی مقدسات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین جل رہا ہے اور قبلہ اول بیت المقدس صیہونی شکنجہ میں ہے، کہیں سے کوئی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم نمودار نہیں ہو رہا ہے، جو قبلہ اول کو غاصب صیہونیوں کے شکنجہ سے آزاد کروائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی ناپاک عزائم ناکام ہو رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور فلسطین کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، صیہونزم کے خلاف مزاحمت جاری رہے تو وہ وقت اب دور نہیں کہ جب قبلہ اول آزاد ہوگا اور پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہوگا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے اپیل کی کہ وہ جمعہ نماز کے اجتماعات میں فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مجاہدین کے لئے خصوصی دعا کریں۔
https://taghribnews.com/vdccs0qi02bqpm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ