تاریخ شائع کریں2017 23 July گھنٹہ 18:45
خبر کا کوڈ : 276404

کویت کا لبنان سے حزب اللہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کویت نے عدالتی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے بیروت سے مطالبہ کیا کہ بشمول حکومتی وزراء حزب اللہ کے کارندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
کویت نے عدالتی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے بیروت سے مطالبہ کیا کہ بشمول حکومتی وزراء حزب اللہ کے کارندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
کویت کا لبنان سے حزب اللہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
کویت نے لبنان سے غاصب صہیونی حکومت کیخلاف برسرپیکار تنظیم حزب اللہ کے خلاف حماس اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کو جرم قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گذشتہ ماہ مبینہ طور پر عسکریت پسند سیل بنانے کے الزام میں 21 افراد کو سزا سنائی تھی۔

کویت نے عدالتی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے بیروت سے مطالبہ کیا کہ بشمول حکومتی وزراء حزب اللہ کے کارندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کویت کی جانب سے لبنان کے خلاف یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جب 2 دن قبل ہی کویت نے 15 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیروت میں تعینات کویت کے سفیر عبداللہ الکینائی نے کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی عدالت کے مطابق عسکریت پسندی کے ملزمان اور حزب اللہ کے درمیان روابط پائے گئے، حزب اللہ نے ہی ان افراد کو امداد اور اسلحہ فراہم کیا، جبکہ انہیں لبنان میں عسکری تربیت دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی جبکہ کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے حزب اللہ کی فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے پڑوسی ملک قطر سے بھی سفارتی روابط ختم کر رکھے ہیں، اس کشیدگی میں لبنان کا اضافہ بھی ہوگیا۔

دوسری جانب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ لبنان اور ایران ایک دوسرے کے قریب ہیں، جبکہ خیلج کے عرب ممالک امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کی حمایت پر اسلامی جمہوری ایران کیخلاف محاذ بنا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccxeqi02bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ