تاریخ شائع کریں2016 27 December گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 255209

بھارتی شہر گوا میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا

حادثے کے وقت عملے کے 9 ارکان سمیت 161 مسافر سوار تھے
مسافر بردار طیارہ عین اس وقت رن وے سے پھسل گیا جب وہ ٹیک آف کررہا تھا
بھارتی شہر گوا میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا
بھارت کے معروف سیاحتی مرکز گوا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے ڈابولم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ ایئر ویز نامی فضائی کمپنی کی پرواز نائن ڈبلیو 2347 ممبئی جارہی تھی، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 161 افراد سوار تھے۔ مسافر بردار طیارہ عین اس وقت رن وے سے پھسل گیا جب وہ ٹیک آف کررہا تھا۔

واقعے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایئر پورٹ حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائیں تاہم ایئر پورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کا شکار طیارے کا عملہ اور مسافر محفوظ ہیں اور انہیں طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، چند مسافروں کو امددای سرگرمیوں کے دوران زخم آئے ہیں لیکن وہ شدید نوعیت کے نہیں تاہم ان کا علاج جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxpqio2bqpi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ