تاریخ شائع کریں2017 25 July گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 276667

امریکہ جیلوں میں قید ایرانی قیدیوں کو جلد رہا کرے

امریکی انتظامیہ اور ڈونلڈ ٹرمپ جان لیں کہ بہتری اسی میں ہے کہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات سے باز رہیں
امریکی انتظامیہ اور ڈونلڈ ٹرمپ جان لیں کہ بہتری اسی میں ہے کہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات سے باز رہیں
امریکہ جیلوں میں قید ایرانی قیدیوں کو جلد رہا کرے
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت عالیہ کے سربراہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی جیلوں میں موجود ایرانی قیدیوں کی جلد رہائی بالخصوص ایرانی اثاثوں پر ناجائز قبضے کے خاتمے اور ان کی واپسی کے لئے اقدامات کرے.

چیف جسٹس آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور ڈونلڈ ٹرمپ جان لیں کہ ایران کو دھمکانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے جارحانہ اقدامات سے باز رہیں.

آیت اللہ لاریجانی نے ایرانی عدلیہ اور عدالتی نظام کے خلاف امریکی حکام بالخصوص وائٹ ہاؤس کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں عدالتی اور ملکی قوانین منطق اور اصولوں کی بنیاد پر ہیں لہذا ہماری عدلیہ اور عدالتی حکام کے سامنے ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے عدالتی نظام اور عدلیہ کی سرگرمیوں کا امریکی صدر سے کوئی تعلق نہیں، امریکہ جو خود تاریخ میں دوسرے ممالک پر جارحیت، مداخلت، نہتے عوام پر بمباری، فوجی بغاوت میں شراکت اور خوفناک جیلوں کی تشکیل میں ملوث رہا ہو، تو وہ کس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتا ہے.
https://taghribnews.com/vdcd990x5yt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ