تاریخ شائع کریں2016 23 October گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 248668

ایرانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ائندہ سال پشاور سے تہران براہ راست پروازوں کا اغاز کیاجائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان،چین اقتصادی راہدری کا حصہ بننے کا خواہاں ہے:محمد باقر بیگی
ایرانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
یہ بات پاکستان میں سرحد چیمبر اف کامرس اور انڈسٹری کے سربراہ حاجی محمد افضل نے پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر جنرل محمد باقر بیگی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ ایرانی سرمایہ کار صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف شعبوں بالخصوص ہائیڈل پاور جنریشن، زیورات، ماربل، ادوات، پیٹروکیمیکل، گهی اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں.

فریقین نے اس ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی وفود کے تبادلوں کو بڑهانے اور باہمی تجارتی حجم کی سطح کو بڑهانے کیلئے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا.اس موقع پر ایرانی قونصلر جنرل نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان،چین اقتصادی راہدری کا حصہ بننے کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ائندہ سال 2017 میں پشاور سے تہران براہ راست پروازوں کا اغاز بهی کیا جائے گا.
https://taghribnews.com/vdcd9j0xjyt0o96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ