تاریخ شائع کریں2017 25 January گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 258162

صیہونی حکومت کے طیاروں نےفلسطینیوں کی زمینوں پر کیمیائی مواد ڈال دیئے

فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کی تباہی کے لئے کیمیا‍ ئی مواد کا استعمال
صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ پٹی کے کسانوں کی زرعی زمینوں پر کیمیائ‏ی مواد پھینک کر انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے
صیہونی حکومت کے طیاروں نےفلسطینیوں کی زمینوں پر کیمیائی مواد ڈال دیئے
صیہونی حکومت کے طیاروں نے منگل کو جنوبی غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر کیمیکل مواد پھینک کر کسانوں کی زرعی پیداوار کو کافی نقصان پہنچایا ہے-

سما نیوز نے عینی شاہدوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی میں شہر خان یونس کے مشرق میں واقع القرارہ اورعبسان علاقوں کی زرعی زمینوں پر کیمیائی مواد ڈال دیئے جس کے باعث دسیوں ہزارمربع میٹر زرعی فصلیں برباد ہوگئیں -

صیہونی حکومت ہرسال گھاس پھوس ختم کرنے کے بہانے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں اور غزہ پٹی پر اپنے مکمل کنٹرول کے لئے  زرعی زمینوں پرکیمیا‏ئی مواد ڈال انہیں خراب کردیتی ہے  - فلسطین کی وزارت زراعت کے ایک عہدیدار ادھم البسیونی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جو کیمیائی مواد غزہ کے سرحدی علاقوں پر پھینکتی ہے وہ مٹی کو خراب اور مختلف قسم کی پیداوار کو ختم کردیتی ہیں-

فلسطین کی وزارت زراعت نے عالمی ریڈکراس کمیٹی میں صیہونی حکومت کے اس اقدام کی شکایت کی ہے-

 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcd9j0xxyt0kf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ