تاریخ شائع کریں2016 26 December گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 255066

ایرانی تیل کی پیداوار میں 18.8 فیصد اضافہ

گزشتہ ۹ مہینوں میں ایران کی تیل پیداوار کی شرح روزانہ 39 لاکھ بیرل تیل رہی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.8 فیصد زیادہ ہے. امریکی رپورٹ
ایرانی تیل کی پیداوار میں 18.8 فیصد اضافہ
جمہوريہ آذربائيجان كی ٹرينڈ نيوز ايجنسی (TREND) كے مطابق، امريكہ ادارہ توانائی نے 9 جنوری سے ستمبر 2016 كے درميان ايرانی تيل کی پيداوار پر 9 ماہی رپورٹ شائع كی ہے جس ميں كہا گيا ہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران كی تيل كی برآمدات ميں قابل قدر اضافہ ديكھا گيا ہے اور پيداوار كی شرح روزانہ 39 لاكھ 20 ہزار بيرل خام تيل رہی ہے.

اس رپورٹ ميں مندرجہ اعداد و ارقام كے مطابق، 1980ء كے بعد ستمبر 2016 ميں ايرانی تيل پيداوار ميں پہلی بار تاريخی اضافہ ريكارڈ كيا گيا ہے.

ٹرينڈ نيوز ايجنسی كے مطابق، رواں برس كے ستمبر تک ايران كی مائع گيس پيداوار ميں بھی قابل قدر اضافہ ہوا اور اسی سال گيس پيداوار روزانہ پانچ لاكھ 60 ہزار بيرل ريكارڈ كی گئی ہے.
https://taghribnews.com/vdcd9k0x9yt0kz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ